کھیل
Time 08 مارچ ، 2021

'ایسا لگا جیسے سہواگ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر رہا ہو'

— فائل فوٹو

پاکستان کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارت کے نوجوان کھلاڑی ریشابھ پانٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریشابھ پانٹ کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر انہیں وریندر سہواگ کی یاد آگئی۔

یاد رہے کہ ریشابھ پانٹ نے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف چھٹے نمبر بیٹنگ کرتے ہوئئے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور بھارت کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنے میں مدد کی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بھارت اور انگلینڈ کے حالیہ ٹیسٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ریشابھ پانٹ کو محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے ان پر کوئی دباؤ ہی نہ ہو۔

ریشابھ پانٹ— 

انہوں نے کہا کہ ریشابھ پانٹ جتنا اچھا فاسٹ بولر کو کھیلتے ہیں اتناہی اچھا اسپنرز کو بھی کھیلتے ہیں اور ایسا لگ رہا تھا جیسے سہواگ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر رہا ہو۔

انہوں نے کہا کہ 164 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بھی ریشابھ نے ایسے اپنی اننگز شروع کی جیسے ان پر کوئی دباؤ ہی نہیں۔

مزید خبریں :