کھیل
Time 08 مارچ ، 2021

'کوشش ہے میسی بارسلونا میں ہی رہیں'

اسپین کے فٹبال کلب بارسلونا کے نئے صدر جان لپروٹا نے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ لیونل میسی کلب کا ہی حصہ رہیں۔

جان لپروٹا 54 فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر بارسلونا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ لپروٹا اور میسی ایک عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں کیونکہ وہ اس سے قبل بھی 2003 سے 2010 تک کلب کے صدر رہ چکے ہیں۔

بارسلونا کے نومنتخب صدر نے کہا کہ یہ بات قابل دید تھی کہ لیونل میسی نے الیکشن میں ووٹ دیا اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کلب سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میسی نے آج سے 20 سال پہلے بارسلونا کی یوتھ ٹیم سے اپنا ڈیبو کیا، اور آج دنیا کے بہترین فٹبالر کا ووٹ کے لیے آنا ان کی کلب سے محبت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لیونل میسی کلب کے ساتھ جڑے رہیں گے اور یہی ہم سب کی خواہش بھی ہے۔

مزید خبریں :