وزیراعظم کےقومی اسمبلی سے اعتمادکا ووٹ لیتے وقت ایوان میں کتنی حاضری تھی، رپورٹ جاری

6 مارچ کو وزیراعظم  عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے وقت قومی اسمبلی میں کتنی حاضری تھی؟ اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایوان میں 6 مارچ کو ارکان کی حاضری کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  کے مطابق 6 مارچ کو ایوان میں 181 ارکان موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایوان میں اسپیکر قومی اسمبلی سمیت حکومت کے 179 ارکان تھے جب کہ اس وقت  اپوزیشن کے مولانا اکبر چترالی اور محسن داوڑ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کیے جب کہ وزیراعظم منتخب ہونے پر انہیں 176 ووٹ ملے تھے اس طرح انہوں نے پہلے کے مقابلے میں 2 اضافی ووٹ لیے۔

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کیا تھا جس کے باعث اپوزیشن کی بینچیں خالی رہی تھیں۔


مزید خبریں :