پارلیمنٹ سے استعفے دیکر تحریک پر توجہ دینی چاہیے، فضل الرحمان کا مشورہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سربراہی اجلاس میں ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز پیش کردی۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت  اسلام آباد میں ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہی اجلاس میں  مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہیں اور پھر ساری توجہ تحریک پردینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے بھی جمہوری عمل ہیں۔

لانگ مارچ کے حوالے سے سربراہ اتحاد نے تجویز پیش کی کہ ہمیں واضح حکمت عملی کے ساتھ لانگ مارچ کرنا چاہیے، اسلام آباد یا راولپنڈی پہنچ کر چند روز قیام ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے، خارجہ پالیسی بھی ناکام ہے۔

مزید خبریں :