عالمی ادارہ صحت کا وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکو خراج تحسین

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خواتین کے عالمی دن پر پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کورونا کی روک تھام کیلئے خدمات کو سراہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے یاسمین راشد کو کورونا سے لڑنے والی نمایاں ترین خواتین میں سے ایک قرار دیا ہے۔

پاکستان کیلئے عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ان شخصیات میں شامل ہیں جنھوں نے مؤثر قیادت کے ذریعے ہزاروں افراد کی زندگیاں بچائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ہزاروں انسانوں کی جانیں بچائیں اور وہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگلی صف میں کھڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یاسمین راشد کی قیادت میں پاکستان بھر کے کورونا مریضوں میں سے پنجاب کے کورونا مریضوں کی تعداد 29 فیصد تک محدود رہی۔

دوسری جانب اپنے بیان میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خدمات کے اعتراف پر شکریہ ادا کرتی ہوں، لیبارٹریوں کے قیام، طبی سامان کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی تربیت پر عالمی ادارہ صحت کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں :