یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافےکا فیصلہ

وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے منگل کو لی جائے گی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائےگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 200 روپے فی کلو مقرر کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

مزید خبریں :