سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

 وفاقی سیکرٹری خزانہ کوگرفتارکرکے آئندہ سماعت پرپیش کیاجائے، ہائیکورٹ کا حکم— فوٹو:فائل 

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ان لینڈ ریونیو افسر کو 7 سال سے ترقی نہ دینے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ 

 درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کی منظوری کے باوجود ترقی نہیں دی جا رہی۔ ان لینڈ ریونیو افسر کو 7 سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں عدالت کا برہمی کا اظہار کیا اور وفاقی سیکرٹری خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے اسلام آباد کے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کوعدالتی حکم کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ  وفاقی سیکرٹری خزانہ کوگرفتارکرکے آئندہ سماعت پرپیش کیاجائے۔

عداکت کا کہنا تھاکہ گزشتہ سماعت کی تنبیہ کے بعد سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا، 15 دسمبر 2020 سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :