کلر وہیلز سے بچنے کیلیے پینگوئن نے کشتی میں چھلانگ لگادی

برِاعظم انٹارکٹکا کے آبنائےگرلاک میں ایک پینگوئن کے پیچھے کلر وہیل پڑگئیں جس پر اس نے جان بچانے کے لیے سیاحوں کی مدد سے کشتی میں پناہ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک  پینگوئن کے پیچھے کلر وہیل پڑی ہوئی ہیں ، اس دوران اس نے جان بچانے کے لیے پوری کوشش کی تاہم کلر وہیل کے گھیرے سے نکلنے میں کامیابی نہ ہوئی۔

پینگوئن نے خوب پیر اور پر مارے، بچنے کا راستہ نہیں ملا تو سیاحوں کی دلجوئی کرنے پر کشتی پر چھلانگ لگا دی  لیکن ناکامی ہوئی پر دوسری کوشش میں سیاحوں کی مدد سے پینگوئن نے کشتی میں پناہ لے لی۔

مزید خبریں :