کراچی کے لیے 52 ارب کے 6 منصوبوں کی منظوری

فائل فوٹو

اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی میں ندی نالوں کی بہتری اور بحالی سمیت 52 ارب روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

 وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا جس  میں 35 ارب 69 کروڑ  روپے لاگت سے کراچی میں نالوں اور ندیوں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی کے جن نالو ں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی ان میں محمود آباد کا گجر نالہ، اورنگی نالہ سمیت لیاری اور ملیر کی ندیاں شامل ہیں۔

اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے 16 ارب 27 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید خبریں :