علی حیدر گیلانی کی ویڈیو فہیم خان نے بنائی: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی تصدیق

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے تصدیق کی ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو ان کے ساتھی ایم این اے فہیم خان نے بنائی اور اس اسٹنگ آپریشن کو وزیراعظم عمران خان نے سراہا۔

جیونیوز کے  پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کا کہنا تھا کہ  ویڈیو اسٹنگ آپریشن میں شامل کسی ایم این اے نے پیسے نہیں لیے، اگر کسی نے پیسے لیے ہیں تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل  سوشل میڈیا پر علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔

ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جب کہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ نمبرز یاد رکھنا ہے۔

مزید خبریں :