دنیا
Time 09 مارچ ، 2021

برطانوی وزیراعظم کا ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین کی مستقل رہائی کا مطالبہ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری ریٹکلف کو فوری اور مستقل طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایران میں گرفتار ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری ریٹکلف کورہا کردیا گیا ہے لیکن رہائی کے بعد ایک اور الزام میں نازنین کو 14 مارچ کو عدالت نےطلب کیا ہے۔

نازنین کے اہل خانہ نےکہا ہےکہ انہیں نہیں معلوم کہ دوبارہ عدالت طلبی کا کیا مقصد ہے، 42 برس کی نازنین کو 5 برس بعد رہا کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نازنین کوگزشتہ برس جیل سےنکال کر تہران میں والدین کےگھر نظر بند کر دیا گیا تھا۔

نازنین  زغاری'تھامسن روئٹرز فاؤنڈیشن' میں پروجیکٹ مینیجرتھیں، انہیں اپریل 2016 میں تہران ائیرپورٹ پر گرفتارکیا گیا تھا، بعد میں ان پر حکومت کا تختہ الٹنےکی کوشش کرنے کےالزامات عائد کیے گئے تھے اور عدالت نے انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔ 

مزید خبریں :