محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

لاہور : ماضی کے معروف اداکار محمد علی کی اہلیہ و اداکارہ زیبا بیگم کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

اداکارہ زیبا بیگم کے داماد کا کہنا ہے کہ  زیبا بیگم کو لاہور سے اسلام آباد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیبا بیگم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں اور وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

اداکارہ کے داماد نے ان کے چاہنے والوں سے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی  ہے۔

مزید خبریں :