گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

جی بی اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان نے شرکت کی جب کہ وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی جس پر رائے شماری نہیں کی گئی اور اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے اور جی بی کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں منظوری سے قبل اس قرارداد کو ایڈوائزری کمیٹی سے منظور کرایا گیا تھا۔

مزید خبریں :