بلوچستان سے منتخب ہونیوالے سینیٹر عبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہونے والے عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار  کیا جب کہ وزیراعظم نے سینیٹر عبدالقادر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہے اور موجودہ حالات میں عمران خان کی قیادت میں ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے،  پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے تحریک انصاف نے عبدالقادر کو ٹکٹ جاری کیا تھا جس پر پارٹی رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس پر ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔

مزید خبریں :