دنیا
Time 11 مارچ ، 2021

ویڈیو: کتے کس طرح کورونا مریضوں کی تشخیص کرتے ہیں؟

فوٹو: اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت نے کورونا کیسز کی شناخت کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جسے وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تربیت یافتہ کتوں کو اہم ایونٹس پر تعینات کیا جائے گا جہاں کتے انسانوں کو چھوئے بغیر سونگھنے کی حس کی مدد سے کورونا کیسز کی تشخیص کریں گے۔

تربیت یافتہ کتے کورونا کی جانچ کیسے کریں گے؟

یو اے ای پولیس کے تربیت یافتہ کتوں کے ذریعے کورونا کیسز کی تشخیص کے لیے انسانوں کی بغل کا ایک سیمپل لیا جاتا ہے اور  پھر اس سیمپل کو موبائل میڈیکل یونٹ میں ایک خصوصی کٹ کے ذریعے تربیت یافتہ کتے کے سامنے رکھا جاتا ہے اور پھر کتا اپنی سونگھنے کی حس کے ذریعے کورونا مثبت کیسز کی شناخت کرتا ہے۔

یو اے ای کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپیشل یونٹ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو مدد فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت اور کئی دوسرے ممالک بھی کتوں کے ذریعے کورونا مریضوں کی شناخت کا تجربہ کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :