حافظ آباد: 3 فٹ کا دولہا 3 فٹ کی دُلہنیا بیاہ لایا

حافظ آباد میں 3 فٹ کا دولہا 3 فٹ کی دُلہنیا بیاہ لایا۔

چک گجراں کا رہائشی پستہ قد 23 سالہ ادیب اور 22 سالہ سمیرا بی بی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے،  پستہ قد جوڑے کی شادی میں پورے علاقے میں جشن کا سماں بن گیا۔

ادیب جب اپنی دُلہن کو بیاہ کر گھر پہنچا تو پورے گاؤں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جب کہ اس پُر مسرت موقع پر ادیب نے کریم کلر کی شیروانی اور کلاہ پہنا ہوا تھا۔

شادی کے موقع پر ادیب کی دُلہن سمیرا بی بی نے سلمہ ستارے سے تیار سرخ رنگ کا لہنگا  پہنا ہوا تھا۔

مزید خبریں :