دنیا
Time 16 مارچ ، 2021

شمیمہ بیگم کی حجاب کے بغیر مغربی لباس میں تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی

عالمی شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کیلئے برطانیہ سے شام جا کر اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے والی شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا۔

برطانیہ واپسی کی خواہشمند 21  سالہ شمیمہ بیگم کی تصاویر اور ویڈیو شام میں ایک کیمپ کے باہر بنائی گئی ہیں۔

شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا اور وہ پینٹ شرٹ پہنے گھوم رہی ہیں— فوٹو: دی ٹیلیگراف

ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا اور وہ پینٹ شرٹ پہنے گھوم رہی ہیں۔

شمیمہ بیگم کی تصاویر اور ویڈیو شام میں ایک کیمپ کے باہر بنائی گئی ہیں — فوٹو: دی ٹیلیگراف

مشرقی لندن کی رہائشی شمیمہ بیگم 15  سال کی عمر میں داعش میں شامل ہونے کیلئے شام چلی گئی تھی جس پر برطانوی وزارت داخلہ نے قومی سلامتی خطرات کے باعث شمیمہ بیگم کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے شمیمہ بیگم نے عدالت سے برطانیہ واپسی کی درخواست کی تھی جو برطانوی سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ مسترد کر دی ہے۔

مزید خبریں :