دنیا
Time 18 مارچ ، 2021

کینیڈین فوج میں جنسی حملوں کے بڑھتے واقعات پر فوج کی اعلیٰ افسر مستعفی

کینیڈین فوج میں جنسی حملوں کےبڑھتے واقعات پر  فوج کی اعلیٰ افسرمستعفی ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین فوج کی لیفٹیننٹ کرنل ایلینر ٹیلر  نے کہا ہےکہ نقصان دہ جنسی رجحانات روکنےمیں ناکامی نےہماری ساکھ ختم کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کےدوران جنسی استحصال کے لیےطاقت کا نامناسب استعمال ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

سینئرافسروں کے خلاف الزامات کی تحقیقات پر کینیڈین وزیراعظم اوروزیردفاع کو بھی تنقیدکاسامنا ہے۔

مزید خبریں :