اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری اجلاس کے بعد نمو، روزگار اورکاروبار میں اعتماد بہتر ہوا ہے جبکہ معاشی بہتری سے رواں مالی سال معاشی نمو 3 فیصد تک رہنے کے اندازے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں مہنگائی میں 3 فیصد اضافہ بجلی، چینی اور گندم کی قیمتوں کے سبب ہوا، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بلند رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 9 فیصد کے قریب رہے گی۔

مزید خبریں :