فیصل آباد: کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت

فیصل آباد میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والوں کو دوسری ڈوز  یقینی بنانے کے لیےکورونا ویکسین کی پہلی ڈوز فوری طور  پر  بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق  لاہور کے میو اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں ویکسین کی کمی کی شکایات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب  ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں کورونا ویکسین کا کافی اسٹاک موجود ہے۔

حکام محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 2 دن سینٹرز کو بند رکھنےکی خبر من گھڑت ہے، اتوارکے روز سینٹرز کو صفائی اور ڈس انفیکشن کے لیے بند رکھا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ہدایات کا مقصد ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والے دس ہزار مریضوں کے لیے دوسری ڈوز کو ہر حال میں ممکن بنانا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ فیصل آباد کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے دس ہزار افراد ویکسین کی کا ایک انجیکشن لگوا چکے ہیں جن میں ڈھائی ہزار افراد کو دوسرا انجیکشن بھی لگا دیا گیا ہے جب کہ باقی ساڑھے سات ہزار افراد کو بھی دوسرا انجیکشن لگانے کے لیے ویکسین موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں تاحال ستر سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین کا پہلا انجیکشن لگانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ہے تاہم آج سے دوسرا انجیکشن لگانے والے افراد کو ترجیخ دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :