دنیا
Time 22 مارچ ، 2021

آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ

فوٹو: دی گارجین

مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں کی تعداد اس قدر  زیادہ ہو گئی ہے کہ طاعون پھیلنےکا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

غیر  ملکی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کی مقامی آبادی گھروں میں دندناتے اور فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہے جبکہ ماحول میں ہرطرف پھیلی چوہوں کی بُو نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشرقی آسٹریلیا میں چوہے اس قدر  زیادہ ہو گئے ہیں کہ اسپتالوں میں مریض بھی چوہوں کے کاٹے سے محفوظ نہیں ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز کے شہری متوقع طوفانی بارشوں کو چوہوں کی آفت سے نجات کا ذریعہ قرار دینے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی آسٹریلیا کی ساحلی پٹی کو 50 سالوں کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :