کھیل
Time 22 مارچ ، 2021

لاہور ہائیکورٹ نے بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پرعمل درآمد روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے سے قبل ان کو نہیں سنا اور عدالتی حکم کے برعکس نئی درخواست پرمقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت سے استدعاہےکہ عدالت ٹرائل کورٹ کامقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

اس پر ہائیکورٹ نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد معطل کردیا اور حکم دیا کہ حامیزہ مختار خود یا اپنے وکیل کے ذریعے مؤقف پیش کریں۔

 عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز ونگ سے بھی 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

مزید خبریں :