کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 2 روز تک شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے گرم اورخشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور پیر سے سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جب کہ بدھ سے دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :