پی ٹی سی ایل کا یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا اعلان

لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے اضافہ ہوگا، اعلامیہ— فوٹو:فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے اضافہ ہوگا اور فی منٹ کال چارجز 1.50روپے ہوں گے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز میں 15 پیسے اضافہ ہوگا جس کے بعد لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65 روپے ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق کال چارجز کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

مزید خبریں :