مریم کا شوہر کے ’داماد ایسوسی ایشن‘ سے متعلق بیان پر زوردار قہقہہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز  نے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے داماد ایسوسی ایشن سے متعلق بیان پر زوردار قہقہہ لگایا۔

گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پیپلزپارٹی  کے خلاف کوئی بیان نہ دینے کا کہتے ہیں۔

ساتھ ہی کہا کہ ’میں بلاول کا اتنا ہی احترام کرتا ہوں جتنا بھائی کا کرتا ہوں، ان کے والد کا بھی احترام کرتا ہوں، اس لیے کہ وہ ہمارے تاحیات دامادوں کی یونین کے چیئرمین بھی ہیں اور میں جنرل سیکرٹری ہوں‘۔

اس پر مریم نواز سے سوال کیا گیا جس پر وہ بھی زور دار قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکیں اور کہاکہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے، ان سے پوچھیں۔ 

انہوں نے داماد ایسوسی ایشن کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرکرانے کا بھی مشورہ دیا۔

ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ ’اس ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ میں عمر کو مدنظر رکھا گیا ہے‘۔

مزید خبریں :