کھیل
Time 27 مارچ ، 2021

لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی کورونا کا شکار

بھارت میں عالمی وبا کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی اس وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ معمولی نوعیت کی علامات ہیں لیکن گھر کے دیگر تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کا مزید کہنا تھا کہ خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنے ڈاکٹر کی ہدایت پر تمام ضروری پروٹوکولز پر عمل کر رہا ہوں۔

سابق کپتان بھارتی ٹیم نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور عوام کی جانب سے جلد صحتیابی کی دعا پر شکریہ بھی ادا کیا۔


مزید خبریں :