کیا آپ شادیوں کے نئے ٹرینڈ شیندی اور شلیما سے واقف ہیں؟

فائل:فوٹو

کہا جاتاہے کہ ہر گزرتا وقت ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرواجاتا ہے اور ان دنوں شادی کی تقریبات میں شیندی اور شلیما جیسی منفرد تقریبات کی گونج ہے۔

اگر آپ بھی اب تک ان لفظوں سے لاعلم تھے تو جان لیجیے کہ عام لفظوں میں یہ دونوں تقریبات پاکستان میں ایک نئے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں جس کے تحت لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے مہندی اور شادی کی تقریب کے لیے دو علیحدہ علیحدہ تقریبات کے بجائے ایک ہی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس تقریب کا آغاز عام مایوں کی تقریب جیسا مثلاً رسم اور ڈانس پر مشتمل ہوتا ہے تاہم تقریب کا اختتام دلہن کی رخصتی پر ہوتا ہے۔

فائل فوٹو

دوسری جانب شلیما کی تقریب دلہن اور دولہا دونوں کے گھر والوں کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے اور یوں سمجھ لیں کہ شلیما شادی اور ولیمہ کی مشترکہ تقریب کو کہا جاتا ہےجو کہ بارات ،رخصتی اور ولیمے تینوں فنکشن پر مشتمل ہوتا ہے۔

اس نئے ٹرینڈ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ شادیوں کی تقریبات میں یہ نیا اضافہ مہنگائی اور اس بھاگتے دوڑتے دور میں پیسے اور وقت کی بچت کا باعث بن سکتا ہے۔

حال ہی میں  میزبان جگن کاظم نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھائی کی شیندی کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں میزبان کو   پیلے رنگ کے لباس کے ہمراہ ہرے رنگ کی جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :