پنجاب: نومولود سے 15 سال تک کے بچے بھی کورونا میں مبتلا

لاہور میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے  اور 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد رہی جب کہ کورونا کی تین لہروں میں بچے بھی متاثر ہوئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار 473 ٹیسٹ ہوئے اور 2 ہزار 330 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی اور اموات کی تعداد 6188 ہوگئی ہے۔

لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 762 ٹیسٹوں میں سے ایک ہزار 233 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی اور اس طرح کورونا کی مثبت کی شرح 18 فیصد رہی۔

پنجاب میں کورونا سے بچے بھی متاثر ہوئے ہیں اور صوبے میں اب تک 12 ہزار 462 بچے وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ لاہور میں 5 ہزار 301 بچوں میں وائرس پایا گیا، کورونا میں مبتلا بچوں کی عمر نومولود سے 15 سال ہے۔


مزید خبریں :