خواجہ آصف نے ضمانت کیلیےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

خواجہ آصف نےاپنی درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے،ان کا مؤقف ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

 خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ وہ نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکےہیں،نیب نے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا، استدعاہےکہ عدالت بعد از گرفتاری ان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

 ان کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی ہے۔

مزید خبریں :