Can't connect right now! retry

کھیل
27 مارچ ، 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا میں پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز جوہانسبرگ پہنچی تھی جہاں ان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

ٹیم کے تمام 34 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ ئی ہے جبکہ اسکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 آفیشلز شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ کل  سے سپراسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغازکرے گا۔

قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقا کے وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے ہوگا جبکہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے دو اپریل کو ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM