کوروناکے بڑھتےکیسز ، اسلام آباد کے4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث  اسلام آباد کے 4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات  کے مطابق ڈی ایچ اے ٹو، سواں گارڈن، پی ڈبلیو ڈی اور بہارہ کہو میں آج رات سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

 حمزہ شفقات کے مطابق سیکٹر جی 6، جی 10 اور جی 8 کے بعض علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ہر قسم کی مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور  باہر شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اسپورٹس ٹورنامنٹ،سوشل تقریبات،کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

شب برات پر اسلام آبادکےقبرستانوں میں عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی اور  قبرستانوں میں میتوں کی تدفین کورونا ایس او پیز کے مطابق کی جائےگی۔

مزید خبریں :