کھیل
Time 29 مارچ ، 2021

7 سالہ بچے کی فٹبال پر حیران کن مہارت

آپ نے فٹبال میں میرا ڈونا، رونالڈ، میسی، صالح اور دیگر فٹبال اسٹارز کی مہارت تو دیکھی ہو گی لیکن اگر ایسی مہارت کوئی 7 سالہ بچہ دکھائے تو اس پر کوئی بھی یقین کرنے کو تیار نہیں ہو گا۔

آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک بچے کی ویڈیو دکھائیں گے جسے دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ اتنی چھوٹی سی عمر میں اس بچے نے اتنی مہارت کیسے حاصل کی۔

تو جناب آج ہم آپ کو جس بچے کے بارے میں بتانے والے ہیں اس کا تعلق تو ایران سے ہے لیکن آج کل وہ برطانیہ میں مقیم ہے۔

7 سالہ ارات حسینی کی فٹبال کھیلتے دوران ڈوجنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا ارات کس قدر تیزی اور  ذہانت کے ساتھ کسی ماہر فٹبالر کی طرح فٹبال کو لیکر گول پنالٹی باکس کی طرف دوڑتا ہے۔

ارات حسینی آج کل لیورپول اکیڈمی میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، وہ بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی کی طرح کے فٹبالر بننے کے خواہشمند ہیں۔

ارات حسینی کے کوچ کا کہنا ہے کہ ارات حسینی کی ٹانگوں کی موومنٹ اور اس عمر میں ان کی فٹبال پر گرفت بہت شاندار ہے، وہ آگے جاکر دنیا کا بہترین فٹبالر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں :