’کینسر، خون کے امراض میں مبتلا افراد اور حاملہ خواتین کورونا ویکسین نہیں لگواسکتے‘

کراچی سمیت سندھ بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی انسداد کورونا ویکسین کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے قبل معمر افراد اپنا بلڈ پریشر نارمل رکھیں،کینسر اور کیموتھراپی والے مریضوں ، خون کےامراض میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین کو ویکسین نہیں لگائی جاسکتی۔

ڈاکٹروں کے مطابق کسی بھی قسم کی الرجی میں مبتلا افراد ور امراض قلب والے بھی ویکسین لگوانے سے قبل اپنے معالج سے ضروری ہدایت لیں۔

حکام کے مطابق معمر افراد ویکسی نیشن سینٹرز پر موجود عملے کو اپنی تمام طبی معاملات سے آگاہ کریں تاکہ ویکسین لگانے سے قبل تمام ابہام کو دور کیا جاسکے۔


مزید خبریں :