ریلوے اور پی آئی اے سمیت خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کے فارنزک آڈٹ کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے  اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کے 10 سال کے فارنزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کو خسارے میں چلنے والے اداروں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 85سرکاری کمپنیوں میں سے33کمپنیاں اربوں روپےخسارےکاشکار ہیں اور اِن 33 کمپنیوں میں سے 3کمپنیاں 85 فیصد نقصان کی ذمہ دار ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کوسرکاری اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے 500 ارب روپے سالانہ خسارے کا سامنا ہے جبکہ وفاقی کابینہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کے فارنزک آڈٹ کی منظوری دے چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان ریلوے، پی آئی اے، سوئی ناردرن، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے آڈٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس،کوئٹہ، حیدرآباد، لاہور  اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کا بھی فرانزک آڈٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کا فارنزک آڈٹ 30جون تک مکمل کرنےکی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :