دنیا
Time 30 مارچ ، 2021

مفرور گینگسٹر بیوی کے ساتھ کھانا پکانےکی ویڈیو شیئرکرنے پر دھرلیا گیا

مفرور اطالوی گینگسٹریوٹیوب پر اپنی کھانا پکانے کی مہارت کو ظاہرکرنے کے سبب 7 سال بعد دوبارہ جیل پہنچ گیا۔

53 سالہ گینگسٹر مارک فیرن کلاڈ بیارٹ کو 2014 میں عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گینگسٹر فرار ہوگیا اورپولیس کے ہاتھ نہ لگا۔

سات سال بعد بیوی کے ساتھ یوٹیوب پر کھانا پکانےکی ویڈیو ڈالی تو پولیس نے سراغ لگا کر دھر لیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گینگسٹر نے منہ چھپایا ہوا تھا تاہم اس کے جسم پر بنے ٹیٹوز سے اسے پہچانا گیا۔

مارک فیرن کلاڈ بیارٹ کو گذشتہ بدھ کو ڈومینیکن ریپبلک میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے واپس اٹلی منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :