رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے 2020 کی سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب

فوتو فائل

عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی کڑی شرائط نے پاکستان میں  رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے نئی مشکلات پیدا کر دیں۔

دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بلوچستان،خیبر پختونخوا اور سندھ کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے سال 2020 کی سرمایہ کاری کا ریکارڈطلب کر  لیا ہے۔

ایف بی آر  نے بلوچستان، کے پی اور جنوبی پنجاب  میں سرمایہ کاری کے لیے ہائی رسک، ریذیڈنٹس اور  نان ریذیڈنٹس سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  بھی ایف بی آر کی جانب سے  رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کرتے ہوئے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔