ملکی تاریخ میں اتنی کم مدت کا سیاسی اتحاد کبھی نہیں رہا، فواد کا پی ڈی ایم پر طنز

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات پر طنز کیا ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے ساتھ لکھا جانا چاہیے کہ ’خدا مغفرت کرے‘۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کی یہ گاڑی کیسے چلتی؟ ڈرائيور کوئی اور ، بریک پر کسی اور کا پاؤں، کنٹرول کی خواہش کسی اور کی، ملکی تاریخ میں اتنی کم مدت کا سیاسی اتحاد کبھی نہیں رہا۔

وفاقی وزیر  نے اپوزيشن کو ایک بار پھر استعفوں کی سیاست ختم کرکے اصلاحات کی سیاست کرنے کی دعوت دی اور کہاکہ اپوزیشن سے بیک ڈور رابطے بھی ہورہے ہيں ۔

مزید خبریں :