دنیا
Time 31 مارچ ، 2021

بھارتی ارب پتی تاجر کے میانمار کی فوجی کمپنی کیساتھ تجارتی روابط سامنے آگئے

میانمار اکنامک کارپوریشن کا تعلق میانمار کی فوج سے ہے، آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل جسٹس، فوٹو:فائل

بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے میانمار  کی فوجی کمپنی کے ساتھ تجارتی روابط سامنے آگئے۔

آسٹریلیا کی غیرسرکاری تنظیم آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل جسٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ارب پتی نے میانمار فوج کی اس کمپنی سے بزنس ڈیل کی ہے جس پر امریکا نے میانمار فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر پابندی لگائی ہے۔

آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل جسٹس اور میانمار کی ایک سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی نے ینگون میں میانمار اکنامک کارپوریشن سے 52  ملین ڈالر کی پورٹ ڈیل کی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میانمار اکنامک کارپوریشن کا تعلق میانمار کی فوج سے ہے اور امریکا نے اس کمپنی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

دونوں سماجی تنظیموں نے معاملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو میانمار میں فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد سے جمہوریت پسند سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

میانمار کی فوجی حکومت جمہوریت پسندوں کو کچلنے کیلئے وحشیانہ طاقت استعمال کررہی ہے اور اب  تک 500 سے زائد جموریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :