صباقمر کے شادی سے انکار پر عظیم خان کا ردعمل آگیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بلاگر عظیم خان نے اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد اپنا ردعمل بھی دے دیا ہے۔

عظیم خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صباء قمر کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنا مختصر ردعمل دیا۔

اسکرین گریب

عظیم خان نے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ صباء قمر نے میری طرف سے کچھ نہیں لکھا اور 'ہاں، یہ میری غلطی ہے'۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بہت سی ذاتی وجوہات کی وجہ سے شادی کا فیصلہ واپس لینے کی اطلاع دیتے ہوئے ان سے تعاون کی بھی درخواست کی تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ اس اہم بات کی  وضاحت کرنا چاہتی ہیں کہ 'میری زندگی میں  کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی اور صرف فون پر رابطہ رہا'۔ 

کچھ روز قبل صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے عظیم خان سے شادی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

تاہم، ہم سفر کے انتخاب اور شادی سے متعلق کیے گئے اعلان پر جہاں صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا وہیں اداکارہ کی ایک مداح نے عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

مزید خبریں :