دنیا
Time 02 اپریل ، 2021

ترکی میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو

ترکی میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے۔

خلیجی میڈیا کےمطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو ترکی میں کورونا کے آغازسے لے کر اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ترکی کی حکومت نے گزشتہ ماہ کے آغاز پر کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کی تھی جس کے بعد کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں کورونا کیسز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 176 اموات بھی ہوئی ہیں جس سے ہلاکتیں 31 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان نے کورونا پر قابو پانے کے لیے ماہِ رمضان میں سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے جس میں ملک بھر میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ترکی میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار، سحری اور دیگر اجتماعات پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے تمام صوبے کورونا سے بری طرح متاثر ہیں جو انتہائی ہائی رسک زون میں ہیں جب کہ استنبول اورانقرہ کو بھی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

مزید خبریں :