پاکستان
Time 03 اپریل ، 2021

لاہور پولیس کے 770 اہلکار اب تک کورونا سے متاثر ہوئے

فائل فوٹو

کورونا وبا کے دوران لاہور پولیس کے اب تک 770 اہلکار  وائرس سے متاثر ہوئے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق کورونا وبا کے دوران اب تک لاہور پولیس کے 4 اہلکار وائرس سے شہید ہوچکے ہیں۔

سی سی پی او نے بتایا کہ  کورونا سے متاثر 114 پولیس اہلکار اب بھی گھروں میں قرنطینہ ہیں جب کہ وائرس سے دو ڈی آئی جیز اور  3 ایس ایس پیز رینک کے افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :