دنیا
Time 03 اپریل ، 2021

اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے کا فائدہ مشرق وسطیٰ کو ہوگا، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کو خطے کیلئے مفید قرار دے دیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا فائدہ مشرق وسطیٰ کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ تعلقات میں بہتری کا انحصار فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں پیشرفت پر ہے جبکہ خطے میں اسرائیل کے اسٹیٹس کی نارملائزیشن بہت زیادہ فوائد کا باعث بنے گی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کے اسٹیٹس کی نارملائزیشن معاشی، سماجی سطح پر مدد گار ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں جبکہ امارات میں اسرائیلی سفارتخانہ بھی کھل گیا ہے۔

مزید خبریں :