دنیا
Time 03 اپریل ، 2021

عرب عسکری اتحاد نے بحیرہ احمر میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی

فوٹو: فائل

سعودی عرب کی زیر قیادت عرب عسکری اتحاد نے بحیرہ احمر میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی۔

عرب عسکری اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یمن سے آنے والی دھماکا خیز مواد سے بھری کشتی کو سمندر میں تباہ کردیا گیا۔

ترجمان عرب عسکری اتحاد کے مطابق دھماکا خیز مواد سے لدی ہوئی کشتی کو جزیرہ الصلیف کے قریب تباہ کیا گیا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہےکہ کشتی کو دہشت گردی کے مقصد سے سعودی عرب کی سمندری حدود میں بھیجا گیا تھا۔

 ترجمان کا کہنا ہےکہ  یمن کی حوثی ملیشیا کی کارروائیاں عالمی تجارتی بحری راہداریوں کے لیےخطرہ ہے۔

مزید خبریں :