پاکستان
Time 04 اپریل ، 2021

لاہور کے اسپتالوں میں 40 فیصد بستر خالی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ لاہور کے اسپتالوں میں صورت حال کنٹرول میں ہے اور 40 فیصد بستر اب بھی دستیاب ہیں۔

 جیو نیوز سےگفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ لاہور کے اسپتالوں میں 40 فیصد بستر خالی اور 49 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں، لوگ اسپتال جانے سے پہلے ریسکیو 1122کو اطلاع دیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے،اسپتالوں میں بیڈزکی تعداد بڑھائی گئی ہے، جن علاقوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں ہرقسم کےاجتماعات پرپابندی عائد کی گئی ہے،پنجاب میں گزشتہ روز 26 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسن لگائی گئی ہے۔

مزید خبریں :