Can't connect right now! retry

دنیا
05 اپریل ، 2021

انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفان، 76 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

فوٹو: اے پی

انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 76 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفان کے بعد متعدد افراد لاپتا ہوچکے ہیں اور اب تک 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سیلاب، طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہچا ہے، سڑکوں پر درخت گرگئے اور بیشتر انڈر پاسز بھی پانی سے بھرگئے ہیں۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق مشرقی صوبے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 40 سے زائد لاپتا ہیں جب کہ 400 سے زائد افراد نے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرلی ہے اور ہزاروں افراد اب بھی بری طرح متاثر ہیں۔

فوٹو: اے پی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طوفان کی شدت کی وجہ سے متعدد پل ٹوٹ گئے اور طوفانی لہروں سے ایک بحری جہاز کے ڈوبنے کی بھی اطلاع ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا کے ساتھ مشرقی تیمور کے جزیرے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 1500 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM