کھیل
Time 05 اپریل ، 2021

شاداب خان دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے آؤٹ

فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے باہر ہو گئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران شاداب خان بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار  ہوئے۔

شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں، لہٰذا وہ دورہ جنوبی افریقا کے باقی میچز  اور  دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

انجری کا شکار ہونے پر  شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا  آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا ہے۔

مزید خبریں :