دنیا
Time 06 اپریل ، 2021

بیلجیئم نے خود سےکیے جانے والا کورونا ٹیسٹ متعارف کرادیا

بیلجیئم نے خود سےکیے جانے والا کورونا وائرس کا ٹیسٹ متعارف کرا دیا۔

بیلجئن وزارت صحت کا دعوٰی ہےکہ کورونا ٹیسٹ کے نتائج 30 منٹ میں حاصل ہو جائیں گے اور  ٹیسٹ کے نتائج درست ہونے کے80 فیصد امکانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریپیڈ کورونا ٹیسٹ کِٹ کی قیمت تقریباً ساڑھے 1400 پاکستانی روپے ہے جس کی مدد سے بڑی تعداد میں شہری مستفید ہوسکیں گے۔

بیلجیئم کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ  ریپیڈ کورونا ٹیسٹ کِٹ کی خریداری کے لیے جلد بازی نہ کریں اور ابھی صرف وہ افراد خریدیں جن میں کورونا کی علامات ہیں۔

 ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ کٹ فی الحال مخصوص اسٹورز پر دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ بڑے پیمانے پر فراہم کردی جائے گی۔

مزید خبریں :