پاکستان
Time 07 اپریل ، 2021

بلوچستان: ہفتے میں دو روز کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند

بلوچستان حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 10اپریل سے25 اپریل تک ہوگا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہےکہ ادویات، خوراک، گڈزٹرانسپورٹ اور ایمرجنسی سروسز پابندی سے مستثنیٰ ہو ں گے۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے بھی پنجاب اور کے پی کے سے ہر قسم کے سفر پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔