کھیل
Time 07 اپریل ، 2021

فخر زمان کے رن آؤٹ پر جاوید میانداد نے زبردست جواب دیا: وسیم اکرم

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فخر زمان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کو شاندار قرار دیدیا۔

وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی، فخر زمان نے جنوبی افریقا کی مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔

فخر زمان کے کوئنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا فخر زمان کے رن آؤٹ کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے رن آؤٹ کے بارے میں گریٹ جاوید میانداد نے زبردست جواب دیا، بحیثیت بیٹسمین میری پہلی ذمہ داری ہے کہ پہلے کریز پر پہنچوں، بعد میں ادھر ادھر دیکھوں۔

سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا وسیم اکرم فخر زمان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

فخر زمان کے رن آؤٹ کے حوالے سے ہونے والے تبصروں پر وسیم اکرم نے کہا میرے کرکٹ ایکسپرٹ بھائیو، میری ایک بات مان لو ، یہ کیسی باتیں کرتے ہو کہ میں سچ بولوں گا، ہمیں آپ کا سچ نہیں چاہیے، ہمیں حکمت عملی، مائنڈ سیٹ اور پلاننگ چاہیے۔

عالمی وبا کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کووڈ کی تیسری لہر میں اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں اور زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

مزید خبریں :