’اگر شاہ رخ کو کوئی اور ملے تو خداسے دعا ہے میرے لیے بھی کوئی اور تلاش کرلے‘

فوٹو فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مثالی جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

گوری خان مشہور شو  ’کافی ود کرن ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کرچکی ہیں کہ اگر شاہ رخ نے انہیں دھوکہ دیا تو وہ کیا کریں گی۔

دوران شو کرن جوہر نے گوری سے سوال کیا کہ شاہ رخ چونکہ ہر وقت خوبصورت خواتین کے حصار میں رہتے ہیں تو کیا کبھی گوری کو شاہ رخ کی خواتین میں بے پناہ مقبولیت سے عدم تحفظ کا احساس ہوا؟

جواب میں گوری خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان سے اس طرح کے سوال پوچھے تو وہ واقعی الجھن کا شکار ہوجاتی ہیں لیکن چونکہ یہ سوال آپ نے کیا ہے اس لیے اس سوال کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوری خان کا کہنا تھا کہ میں روزانہ خدا سے دعا کرتی ہوں کہ اگر ہمارا ساتھ نہیں لکھا اور اگر شاہ رخ نے کسی اور کے ساتھ رہنا ہو تو خدا میرے لیے بھی کوئی تلاش کرلے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ ہینڈسم ہیں مجھے یقین ہے، اگر وہ کسی اور کے ساتھ رہنا چاہیں گے تو میں ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہوں گی، اس لیے اگر شاہ رخ نے کبھی ایسا کیا تو میں یہی کہوں گی کہ ٹھیک ہے مجھے بھی کسی اور کے ساتھ آگے بڑھنے دیں۔

مزید خبریں :